9 جولائی، 2021، 1:06 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84397809
T T
0 Persons
شام کے وزیر خارجہ نے ایران کی حمایت کی تعریف کی

تہران، ارنا - شام کے وزیر خارجہ نے  دمشق میں ایران کی سیاسی ، فوجی اور اقتصادی شعبوں میں کی تعریف کی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کے مطابق ، شامی وزیر خارجہ  فیصل المقداد نے جمعرات کے روز ایرانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کے موقع پر  دمشق میں ایران کی سیاسی ، فوجی اور اقتصادی شعبوں میں کو سراہا۔

ایران شام پارلیمانی دوستی گروپ کے نائب چیئرمین عباس گلرو' ایرانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایرانی اور شامی عوام کے مفادات کے دفاع کے لئے پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

فریقین نے ایران اور شام پر عائد اقتصادی دہشت گردی کے سدباب کے لئے دوطرفہ معاشی تعلقات اور صلاحیتوں کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

المقداد نے سیاسی ، فوجی اور اقتصادی شعبوں میں شام کی حمایت کے لیے  ایران کے اہم کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی شکست داعش مخالف اتحاد کے ذریعے نہیں تھی بلکہ شامی ، ایرانی اور روسی جنگجوؤں اور عراقی اور لبنانی افواج نے داعش کو شکست دی۔

المقداد نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں جوہری معاہدے اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کے دفاع میں ان کی صلاحیت کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام جوہری مذاکرات میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔

ایرانی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ دمشق ہمیشہ مختلف لمحوں میں  تہران کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بہت اچھی سطح پر ہیں۔

گلرو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات دوطرفہ معاشی اور ثقافتی تعلقات کی سطح کو بہتر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے علاقائی اقوام کی تمام سامراجی اور توسیع پسندانہ منصوبوں پر فتح پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .